Sahih Al Bukhari 847

(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں عبداللہ نے حدیث بیان کی، انہوں نے یزید سے سنا انہوں نے کہا: ہمیں حمید نے خبر دی از حضرت انس رضی اللہ عنہ انہوں نے بیان کیا کہ

ایک رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عشاء کی نماز آدھی رات تک مؤخر کر دی، پھر ہمارے پاس تشریف لائے، پس جب نماز پڑھا لی تو ہماری طرف منہ کر کے فرمایا: بے شک لوگوں نے نماز پڑھ لی اور سو گئے اور تم اس وقت تک نماز میں رہے جب تک تم نماز کا انتظار کرتے رہے۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ، سَمِعَ يَزِيدَ، قَالَ أَخْبَرَنَا حُمَيْدٌ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ أَخَّرَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم الصَّلاَةَ ذَاتَ لَيْلَةٍ إِلَى شَطْرِ اللَّيْلِ ثُمَّ خَرَجَ عَلَيْنَا، فَلَمَّا صَلَّى أَقْبَلَ عَلَيْنَا بِوَجْهِهِ فَقَالَ ‏ "‏ إِنَّ النَّاسَ قَدْ صَلَّوْا وَرَقَدُوا، وَإِنَّكُمْ لَنْ تَزَالُوا فِي صَلاَةٍ مَا انْتَظَرْتُمُ الصَّلاَةَ ‏"‏‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 847