Sahih Al Bukhari 846

(امام بخاریؒ روایت کرتے ہیں): ہمیں عبداللہ بن مسلمہ نے حدیث بیان کی از مالک از صالح بن کیسان از عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ بن مسعود از زید بن خالد جہنی‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ

رسول اللہ ﷺ نے حدیبیہ میں ہمیں صبح کی نماز پڑھائی‘ اس وقت رات کی بارش کے آسمان پر آثار تھے‘ نماز سے فارغ ہو کر آپ لوگوں کی طرف منہ کر کے بیٹھے‘ پھر آپ نے فرمایا: کیا تم جانتے ہو کہ تمہارے رب نے کیا فرمایا ہے؟ صحابہ نے کہا: اللہ اور اس کا رسول زیادہ جاننے والے ہیں‘ آپ نے فرمایا: اللہ ارشاد فرماتا ہے: میرے کچھ بندے صبح کو ایمان لانے والے ہوئے اور کچھ بندے کافر ہوئے‘ جنہوں نے کہا: اللہ کے فضل اور اس کی رحمت سے بارش ہوئی‘ وہ مجھ پر ایمان لانے والے ہیں اور ستاروں کا کفر کرنے والے ہیں، اور جنہوں نے کہا: فلاں فلاں ستارے کی وجہ سے بارش ہوئی ہے وہ میرا کفر کرنے والے ہیں اور ستاروں پر ایمان لانے والے ہیں۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ صَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ بْنِ مَسْعُودٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ، أَنَّهُ قَالَ صَلَّى لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم صَلاَةَ الصُّبْحِ بِالْحُدَيْبِيَةِ عَلَى إِثْرِ سَمَاءٍ كَانَتْ مِنَ اللَّيْلَةِ، فَلَمَّا انْصَرَفَ أَقْبَلَ عَلَى النَّاسِ فَقَالَ ‏"‏ هَلْ تَدْرُونَ مَاذَا قَالَ رَبُّكُمْ ‏"‏‏.‏ قَالُوا اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ‏.‏ قَالَ ‏"‏ أَصْبَحَ مِنْ عِبَادِي مُؤْمِنٌ بِي وَكَافِرٌ، فَأَمَّا مَنْ قَالَ مُطِرْنَا بِفَضْلِ اللَّهِ وَرَحْمَتِهِ فَذَلِكَ مُؤْمِنٌ بِي وَكَافِرٌ بِالْكَوْكَبِ، وَأَمَّا مَنْ قَالَ بِنَوْءِ كَذَا وَكَذَا فَذَلِكَ كَافِرٌ بِي وَمُؤْمِنٌ بِالْكَوْكَبِ ‏"‏‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 846