(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں محمد بن ابی بکر نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں معتمر نے حدیث بیان کی از عبید اللہ از سمی از ابو صالح از حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ وہ بیان کرتے ہیں کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس فقراء آئے انہوں نے کہا: مال دار لوگ اپنے مال کی وجہ سے بلند درجات کو اور دائمی جنت کو لے گئے، وہ اس طرح نماز پڑھتے ہیں جس طرح ہم نماز پڑھتے ہیں اور اس طرح روزے رکھتے ہیں جس طرح ہم روزے رکھتے ہیں اور مال کی وجہ سے ان کی زائد عبادت یہ ہے کہ وہ حج کرتے ہیں اور عمرہ کرتے ہیں اور جہاد کرتے ہیں اور صدقات دیتے ہیں، آپ نے فرمایا: میں تم کو وہ عمل نہ بتاؤں کہ اگر تم نے وہ عمل کیا تو تم ان کا درجہ پا لو گے جنہوں نے تم پر سبقت کی ہے اور تمہارے بعد تمہارے درجہ کو کوئی نہیں پا سکے گا اور تم اپنے زمانہ میں سب سے افضل ہو گئے مگر وہ لوگ جو تمہاری طرح وہ عمل کریں، تم ہر نماز کے بعد تینتیس (۳۳) بار سبحان اللہ اور الحمد للہ اور اللہ اکبر پڑھو، پھر ہمارے درمیان اختلاف ہوا، ہم نے کہا: ہم تینتیس، تینتیس مرتبہ سبحان اللہ اور الحمد للہ کہیں گے اور چونتیس مرتبہ اللہ اکبر کہیں گے، پھر میں نے ان کی طرف رجوع کیا تو انہوں نے کہا: تم سبحان اللہ، الحمد للہ اور اللہ اکبر ان میں سے ہر ایک کو تینتیس بار پڑھو۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، قَالَ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ سُمَىٍّ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ جَاءَ الْفُقَرَاءُ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالُوا ذَهَبَ أَهْلُ الدُّثُورِ مِنَ الأَمْوَالِ بِالدَّرَجَاتِ الْعُلاَ وَالنَّعِيمِ الْمُقِيمِ، يُصَلُّونَ كَمَا نُصَلِّي، وَيَصُومُونَ كَمَا نَصُومُ، وَلَهُمْ فَضْلٌ مِنْ أَمْوَالٍ يَحُجُّونَ بِهَا، وَيَعْتَمِرُونَ، وَيُجَاهِدُونَ، وَيَتَصَدَّقُونَ قَالَ " أَلاَ أُحَدِّثُكُمْ بِأَمْرٍ إِنْ أَخَذْتُمْ بِهِ أَدْرَكْتُمْ مَنْ سَبَقَكُمْ وَلَمْ يُدْرِكْكُمْ أَحَدٌ بَعْدَكُمْ، وَكُنْتُمْ خَيْرَ مَنْ أَنْتُمْ بَيْنَ ظَهْرَانَيْهِ، إِلاَّ مَنْ عَمِلَ مِثْلَهُ تُسَبِّحُونَ وَتَحْمَدُونَ، وَتُكَبِّرُونَ خَلْفَ كُلِّ صَلاَةٍ ثَلاَثًا وَثَلاَثِينَ ". فَاخْتَلَفْنَا بَيْنَنَا فَقَالَ بَعْضُنَا نُسَبِّحُ ثَلاَثًا وَثَلاَثِينَ، وَنَحْمَدُ ثَلاَثًا وَثَلاَثِينَ، وَنُكَبِّرُ أَرْبَعًا وَثَلاَثِينَ. فَرَجَعْتُ إِلَيْهِ فَقَالَ " تَقُولُ سُبْحَانَ اللَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ، حَتَّى يَكُونَ مِنْهُنَّ كُلِّهِنَّ ثَلاَثًا وَثَلاَثِينَ ".
Reference: Sahih Al Bukhari 843