Sahih Al Bukhari 842

(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں علی بن عبداللہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں سفیان نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عمرو نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: مجھے ابو معبد نے خبر دی از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما‘ انہوں نے کہا:

میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کے اختتام کو تکبیر سے پہچانتا تھا۔

علی بن مدینی نے کہا: ہمیں سفیان نے حدیث بیان کی از عمرو‘ انہوں نے کہا: ابو معبد حضرت ابن عباس کے آزاد کردہ غلاموں میں سب سے زیادہ صادق ہیں۔ علی نے کہا: ان کا نام نافذ ہے۔

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، ‏{‏عَنْ عَمْرٍو،‏}‏ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو مَعْبَدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ كُنْتُ أَعْرِفُ انْقِضَاءَ صَلاَةِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِالتَّكْبِيرِ‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 842