Sahih Al Bukhari 840

(امام بخاری ذکر کرتے ہیں کہ): محمود بن الربیع نے کہا:

میں نے حضرت عتبان بن مالک انصاری رضی اللہ عنہ سے سنا پھر بنو سالم کے ایک شخص سے حضرت عتبان نے کہا: میں اپنی قوم کو بنو سالم میں نماز پڑھاتا تھا، پس میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور میں نے عرض کیا کہ میری بینائی کمزور ہو چکی ہے اور میرے اور میری قوم کی مسجد کے درمیان ندی حائل ہے پس میں چاہتا ہوں کہ آپ میرے گھر تشریف لائیں اور میرے گھر میں ایک جگہ نماز پڑھا دیں حتیٰ کہ میں اس جگہ کو مسجد بنا لوں آپ نے فرمایا: میں ان شاء اللہ ایسا کروں گا پھر صبح کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس آئے جب دن چڑھ چکا تھا اور حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ بھی آپ کے ساتھ تھے پس نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اجازت طلب کی تو میں نے آپ کو اجازت دی، آپ اس وقت تک نہیں بیٹھے حتیٰ کہ آپ نے پوچھا: تم اپنے گھر میں کس جگہ مجھ سے نماز پڑھوانا چاہتے ہو؟ انہوں نے اس جگہ اشارہ کیا جہاں وہ نماز پڑھوانا چاہتے تھے پھر آپ کھڑے ہو گئے اور ہم نے آپ کے پیچھے صف باندھی، پھر آپ نے سلام پھیرا اور جب آپ نے سلام پھیرا تو ہم نے بھی سلام پھیر دیا۔

حَدَّثَنَا عَبْدَانُ، قَالَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ، قَالَ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ أَخْبَرَنِي مَحْمُودُ بْنُ الرَّبِيعِ،، وَزَعَمَ، أَنَّهُ عَقَلَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَعَقَلَ مَجَّةً مَجَّهَا مِنْ دَلْوٍ كَانَ فِي دَارِهِمْ‏.‏ قَالَ سَمِعْتُ عِتْبَانَ بْنَ مَالِكٍ الأَنْصَارِيَّ، ثُمَّ أَحَدَ بَنِي سَالِمٍ قَالَ كُنْتُ أُصَلِّي لِقَوْمِي بَنِي سَالِمٍ، فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَقُلْتُ إِنِّي أَنْكَرْتُ بَصَرِي، وَإِنَّ السُّيُولَ تَحُولُ بَيْنِي وَبَيْنَ مَسْجِدِ قَوْمِي، فَلَوَدِدْتُ أَنَّكَ جِئْتَ فَصَلَّيْتَ فِي بَيْتِي مَكَانًا، حَتَّى أَتَّخِذَهُ مَسْجِدًا فَقَالَ ‏"‏ أَفْعَلُ إِنْ شَاءَ اللَّهُ ‏"‏‏.‏ فَغَدَا عَلَىَّ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَأَبُو بَكْرٍ مَعَهُ بَعْدَ مَا اشْتَدَّ النَّهَارُ، فَاسْتَأْذَنَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَأَذِنْتُ لَهُ، فَلَمْ يَجْلِسْ حَتَّى قَالَ ‏"‏ أَيْنَ تُحِبُّ أَنْ أُصَلِّيَ مِنْ بَيْتِكَ ‏"‏‏.‏ فَأَشَارَ إِلَيْهِ مِنَ الْمَكَانِ الَّذِي أَحَبَّ أَنْ يُصَلِّيَ فِيهِ، فَقَامَ فَصَفَفْنَا خَلْفَهُ ثُمَّ سَلَّمَ، وَسَلَّمْنَا حِينَ سَلَّمَ‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 840