Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 83

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں اسماعیل نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: مجھے امام مالک نے حدیث بیان کی از ابن شہاب از عیسیٰ بن طلحہ بن عبید اللہ از حضرت عبد اللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حجۃ الوداع کے موقع پر منیٰ میں کھڑے ہوئے لوگوں کے سوالوں کے جواب دے رہے تھے کہ ایک شخص نے آ کر کہا:

مجھے پتہ نہیں چلا میں نے ذبح سے پہلے سر مونڈ لیا، آپ نے فرمایا: اب ذبح کر لو اور کوئی حرج نہیں، پھر ایک اور شخص آیا اور اس نے کہا: مجھے پتہ نہیں تھا اور میں نے کنکریاں مارنے سے پہلے نحر (ذبح) کر لیا، آپ نے فرمایا: تم اب کنکریاں مار لو کوئی حرج نہیں ہے، پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے جس چیز کے متعلق یہ سوال کیا گیا کہ اس کو مقدم کر دیا گیا یا مؤخر کر دیا گیا تو آپ نے اس کے متعلق یہی فرمایا کہ اب کر لو کوئی حرج نہیں ہے۔

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ: حَدَّثَنِي مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عِيسَى بْنِ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ

أَنَّ رَسُولَ اللهِ ﷺ وَقَفَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ بِمِنًى لِلنَّاسِ يَسْأَلُونَهُ، فَجَاءَهُ رَجُلٌ فَقَالَ: لَمْ أَشْعُرْ فَحَلَقْتُ قَبْلَ أَنْ أَذْبَحَ؟ فَقَالَ: اذْبَحْ وَلَا حَرَجَ. فَجَاءَ آخَرُ فَقَالَ: لَمْ أَشْعُرْ فَنَحَرْتُ قَبْلَ أَنْ أَرْمِيَ؟ قَالَ: ارْمِ وَلَا حَرَجَ. فَمَا سُئِلَ النَّبِيُّ ﷺ عَنْ شَيْءٍ قُدِّمَ وَلَا أُخِّرَ إِلَّا قَالَ: افْعَلْ وَلَا حَرَجَ.

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 83