Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 838

(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں حبان بن موسیٰ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں عبداللہ نے خبر دی، انہوں نے کہا: ہمیں معمر نے خبر دی از زہری از محمود بن الربیع از عتبان، انہوں نے بیان کیا:

ہم نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی، جب آپ نے سلام پھیرا تو ہم نے سلام پھیرا۔

اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اس کو مستحب کہتے تھے کہ جب امام سلام پھیرے تو اس کے پیچھے نمازی بھی سلام پھیریں۔

حَدَّثَنَا حِبَّانُ بْنُ مُوسَى، قَالَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ، قَالَ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ الرَّبِيعِ، عَنْ عِتْبَانَ، قَالَ صَلَّيْنَا مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَسَلَّمْنَا حِينَ سَلَّمَ‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 838