Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 837

(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں موسیٰ بن اسماعیل نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں ابراہیم بن سعد نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں الزہری نے حدیث بیان کی از ہند بنت الحارث کہ حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز کا سلام پھیرتے تو خواتین اسی وقت کھڑی ہو جاتیں جب آپ سلام پھیرتے، اور آپ کھڑے ہونے سے پہلے تھوڑی دیر ٹھہرتے۔

ابن شہاب نے کہا: واللہ اعلم! میری رائے یہ ہے کہ آپ اس لیے ٹھہرتے تھے تاکہ نمازیوں کے واپس جانے سے پہلے خواتین گزر جائیں۔

حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، حَدَّثَنَا الزُّهْرِيُّ، عَنْ هِنْدٍ بِنْتِ الْحَارِثِ، أَنَّ أُمَّ سَلَمَةَ ـ رضى الله عنها ـ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِذَا سَلَّمَ قَامَ النِّسَاءُ حِينَ يَقْضِي تَسْلِيمَهُ، وَمَكَثَ يَسِيرًا قَبْلَ أَنْ يَقُومَ‏.‏ قَالَ ابْنُ شِهَابٍ فَأُرَى ـ وَاللَّهُ أَعْلَمُ ـ أَنَّ مُكْثَهُ لِكَىْ يَنْفُذَ النِّسَاءُ قَبْلَ أَنْ يُدْرِكَهُنَّ مَنِ انْصَرَفَ مِنَ الْقَوْمِ‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 837