(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں یحییٰ بن بکیر نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں لیث نے حدیث بیان کی از خالد از سعید از محمد بن عمرو بن حلحلہ از محمد بن عمرو بن عطاء۔ اور ہمیں لیث نے حدیث بیان کی از یزید بن ابی حبیب و یزید بن محمد از محمد بن عمرو بن حلحلہ از محمد بن عمرو بن عطاء‘ انہوں نے بیان کیا کہ
وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کی جماعت کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے‘ پس ہم نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کا ذکر کیا‘ تو حضرت ابو حمید ساعدی رضی اللہ عنہ نے کہا: مجھے آپ سب سے زیادہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کا طریقہ یاد ہے‘ میں نے آپ کو دیکھا جب آپ اللہ اکبر کہتے تو آپ اپنے دونوں ہاتھوں کو کندھوں کے متوازی اٹھاتے‘ اور جب آپ رکوع کرتے تو اپنے ہاتھوں کو گھٹنوں پر جما کر رکھتے‘ پھر آپ اپنی کمر کو جھکاتے‘ اور جب رکوع سے سر اٹھاتے تو سیدھے کھڑے ہو جاتے حتیٰ کہ ہر جوڑ اپنی جگہ پر آ جاتا‘ پھر جب آپ سجدہ کرتے تو اپنے دونوں ہاتھوں کو زمین پر رکھتے‘ نہ ان ہاتھوں کو بچھاتے نہ سمیٹتے اور اپنے پیروں کی انگلیوں کو قبلہ کی طرف رکھتے‘ پھر جب دو رکعتوں کے بعد بیٹھتے تو اپنے بائیں پیر پر بیٹھتے اور دائیں پیر کو کھڑا کر لیتے‘ اور جب آخری رکعت میں بیٹھتے تو اپنے بائیں پیر کو آگے نکال لیتے اور دوسرے پیر کو کھڑا کر لیتے اور اپنی مقعد پر بیٹھتے۔
اس حدیث کو لیث نے یزید بن ابی حبیب سے اور یزید نے محمد بن حلحلہ سے‘ اور ابن حلحلہ نے عطاء سے سنا ہے اور ابو صالح نے لیث سے اس طرح سنا ہے کہ ہر جوڑ اپنی جگہ پر آ جاتا‘ اور ابن المبارک نے یحییٰ بن ایوب سے روایت کی ہے کہ مجھ کو یزید بن ابی حبیب نے حدیث بیان کی کہ محمد بن عمرو نے ان سے حدیث بیان کی‘ اس میں ہر جوڑ کا ذکر ہے۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَلْحَلَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَطَاءٍ،. وَحَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، وَيَزِيدَ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَلْحَلَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَطَاءٍ، أَنَّهُ كَانَ جَالِسًا مَعَ نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَذَكَرْنَا صَلاَةَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ أَبُو حُمَيْدٍ السَّاعِدِيُّ أَنَا كُنْتُ أَحْفَظَكُمْ لِصَلاَةِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم رَأَيْتُهُ إِذَا كَبَّرَ جَعَلَ يَدَيْهِ حِذَاءَ مَنْكِبَيْهِ، وَإِذَا رَكَعَ أَمْكَنَ يَدَيْهِ مِنْ رُكْبَتَيْهِ، ثُمَّ هَصَرَ ظَهْرَهُ، فَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ اسْتَوَى حَتَّى يَعُودَ كُلُّ فَقَارٍ مَكَانَهُ، فَإِذَا سَجَدَ وَضَعَ يَدَيْهِ غَيْرَ مُفْتَرِشٍ وَلاَ قَابِضِهِمَا، وَاسْتَقْبَلَ بِأَطْرَافِ أَصَابِعِ رِجْلَيْهِ الْقِبْلَةَ، فَإِذَا جَلَسَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ جَلَسَ عَلَى رِجْلِهِ الْيُسْرَى وَنَصَبَ الْيُمْنَى، وَإِذَا جَلَسَ فِي الرَّكْعَةِ الآخِرَةِ قَدَّمَ رِجْلَهُ الْيُسْرَى وَنَصَبَ الأُخْرَى وَقَعَدَ عَلَى مَقْعَدَتِهِ. وَسَمِعَ اللَّيْثُ يَزِيدَ بْنَ أَبِي حَبِيبٍ وَيَزِيدُ مِنْ مُحَمَّدِ بْنِ حَلْحَلَةَ وَابْنُ حَلْحَلَةَ مِنَ ابْنِ عَطَاءٍ. قَالَ أَبُو صَالِحٍ عَنِ اللَّيْثِ كُلُّ فَقَارٍ. وَقَالَ ابْنُ الْمُبَارَكِ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَيُّوبَ قَالَ حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَبِيبٍ أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ عَمْرٍو حَدَّثَهُ كُلُّ فَقَارٍ.
Reference: Sahih Al Bukhari 828