Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 827

(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں عبداللہ بن مسلمہ نے حدیث بیان کی از امام مالک از عبدالرحمن بن القاسم از عبداللہ بن عبداللہ، وہ بیان کرتے ہیں کہ

انہوں نے دیکھا کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نماز میں چار زانو (آلتی پالتی مار کر) بیٹھتے تھے، سو میں نے بھی اس طرح کیا اور اس وقت میں کم سن تھا، تو حضرت عبداللہ بن عمر نے مجھے منع کیا اور بتایا کہ نماز میں سنت یہ ہے کہ تم اپنا دایاں پیر کھڑا کرو اور بایاں پیر موڑو، میں نے کہا: آپ تو اس طرح کرتے ہیں؟ انہوں نے کہا: میرے پیر میرا بوجھ نہیں اٹھا سکتے۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، أَنَّهُ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ، كَانَ يَرَى عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ يَتَرَبَّعُ فِي الصَّلاَةِ إِذَا جَلَسَ، فَفَعَلْتُهُ وَأَنَا يَوْمَئِذٍ حَدِيثُ السِّنِّ، فَنَهَانِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ وَقَالَ إِنَّمَا سُنَّةُ الصَّلاَةِ أَنْ تَنْصِبَ رِجْلَكَ الْيُمْنَى وَتَثْنِيَ الْيُسْرَى‏.‏ فَقُلْتُ إِنَّكَ تَفْعَلُ ذَلِكَ‏.‏ فَقَالَ إِنَّ رِجْلَىَّ لاَ تَحْمِلاَنِي‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 827