(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں سلیمان بن حرب نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں حماد بن زید نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں غیلان بن جریر نے حدیث بیان کی از مطرف وہ بیان کرتے ہیں کہ
میں نے اور عمران نے حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے پیچھے نماز پڑھی، پس جب وہ سجدہ کرتے تو اللہ اکبر کہتے اور جب سجدہ سے سر اٹھاتے تو اللہ اکبر کہتے اور جب دو رکعتوں سے اٹھتے تو اللہ اکبر کہتے، پس جب انہوں نے سلام پھیرا تو عمران نے میرا ہاتھ پکڑ کر کہا: انہوں نے ہمیں اسی طرح نماز پڑھائی ہے جس طرح سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں نماز پڑھاتے تھے یا کہا: انہوں نے مجھے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز یاد دلا دی۔
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، قَالَ حَدَّثَنَا غَيْلاَنُ بْنُ جَرِيرٍ، عَنْ مُطَرِّفٍ، قَالَ صَلَّيْتُ أَنَا وَعِمْرَانُ، صَلاَةً خَلْفَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ـ رضى الله عنه ـ فَكَانَ إِذَا سَجَدَ كَبَّرَ، وَإِذَا رَفَعَ كَبَّرَ، وَإِذَا نَهَضَ مِنَ الرَّكْعَتَيْنِ كَبَّرَ، فَلَمَّا سَلَّمَ أَخَذَ عِمْرَانُ بِيَدِي فَقَالَ لَقَدْ صَلَّى بِنَا هَذَا صَلاَةَ مُحَمَّدٍ صلى الله عليه وسلم. أَوْ قَالَ لَقَدْ ذَكَّرَنِي هَذَا صَلاَةَ مُحَمَّدٍ صلى الله عليه وسلم.
Reference: Sahih Al Bukhari 826