(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں معلیٰ بن اسد نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں وہیب نے حدیث بیان کی از ایوب از ابی قلابہ، انہوں نے کہا:
ہمارے پاس حضرت مالک بن الحویرث رضی اللہ عنہ آئے، پس انہوں نے ہم کو ہماری اس مسجد میں نماز پڑھائی، پھر انہوں نے کہا: میں تم کو نماز پڑھا رہا ہوں اور میرا ارادہ نماز پڑھانے کا نہیں ہے، لیکن میرا ارادہ یہ ہے کہ میں تم کو یہ دکھاؤں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو کس طرح نماز پڑھتے ہوئے دیکھا ہے۔ ایوب نے کہا: پس میں نے ابو قلابہ سے پوچھا: اور ان کی نماز کس طرح تھی؟ انہوں نے کہا: ہمارے اس بوڑھے شخص کی نماز کی طرح اور ان کی اس سے مراد حضرت عمرو بن سلمہ تھے۔ ایوب نے کہا: اور وہ بوڑھے شخص پوری تکبیر پڑھتے تھے اور جب وہ دوسرے سجدہ سے سر اٹھاتے تو بیٹھ جاتے اور زمین پر ٹیک لگاتے، پھر کھڑے ہوتے۔
حَدَّثَنَا مُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ، قَالَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلاَبَةَ، قَالَ جَاءَنَا مَالِكُ بْنُ الْحُوَيْرِثِ فَصَلَّى بِنَا فِي مَسْجِدِنَا هَذَا فَقَالَ إِنِّي لأُصَلِّي بِكُمْ، وَمَا أُرِيدُ الصَّلاَةَ، وَلَكِنْ أُرِيدُ أَنْ أُرِيَكُمْ كَيْفَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يُصَلِّي. قَالَ أَيُّوبُ فَقُلْتُ لأَبِي قِلاَبَةَ وَكَيْفَ كَانَتْ صَلاَتُهُ قَالَ مِثْلَ صَلاَةِ شَيْخِنَا هَذَا ـ يَعْنِي عَمْرَو بْنَ سَلِمَةَ ـ قَالَ أَيُّوبُ وَكَانَ ذَلِكَ الشَّيْخُ يُتِمُّ التَّكْبِيرَ، وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ عَنِ السَّجْدَةِ الثَّانِيَةِ جَلَسَ وَاعْتَمَدَ عَلَى الأَرْضِ، ثُمَّ قَامَ.
Reference: Sahih Al Bukhari 824