Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 823

(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں محمد بن صباح نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں ہشیم نے خبر دی، انہوں نے کہا: ہمیں خالد حذاء نے خبر دی از ابی قلابہ، انہوں نے کہا: ہمیں مالک بن الحویرث اللیثی نے خبر دی کہ

انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز پڑھتے ہوئے دیکھا، پس جب آپ نماز کی طاق رکعت میں ہوتے تو اس وقت کھڑے نہیں ہوتے تھے حتیٰ کہ سیدھے بیٹھ جاتے تھے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ، قَالَ أَخْبَرَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ أَخْبَرَنَا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ، عَنْ أَبِي قِلاَبَةَ، قَالَ أَخْبَرَنَا مَالِكُ بْنُ الْحُوَيْرِثِ اللَّيْثِيُّ، أَنَّهُ رَأَى النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يُصَلِّي، فَإِذَا كَانَ فِي وِتْرٍ مِنْ صَلاَتِهِ لَمْ يَنْهَضْ حَتَّى يَسْتَوِيَ قَاعِدًا‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 823