Sahih Al Bukhari 821

(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں سلیمان بن حرب نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں حماد بن زید نے حدیث بیان کی از ثابت از حضرت انس رضی اللہ عنہ انہوں نے کہا:

بےشک میں تمہیں نماز پڑھانے میں اس طریقہ سے بالکل کمی نہیں کرتا جس طریقہ سے میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ہمیں نماز پڑھاتے ہوئے دیکھا ہے۔ ثابت نے کہا: حضرت انس اپنی نماز میں وہ کام کرتے تھے جس کو میں نے تمہیں کرتے ہوئے نہیں دیکھا، جب وہ رکوع سے سر اٹھاتے تو کھڑے رہتے حتیٰ کہ کوئی کہنے والا کہتا کہ یہ بھول گئے ہیں اور دو سجدوں کے درمیان اتنی دیر بیٹھتے کہ کوئی کہنے والا کہتا کہ یہ بھول گئے ہیں۔

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ إِنِّي لاَ آلُو أَنْ أُصَلِّيَ بِكُمْ كَمَا رَأَيْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يُصَلِّي بِنَا‏.‏ قَالَ ثَابِتٌ كَانَ أَنَسٌ يَصْنَعُ شَيْئًا لَمْ أَرَكُمْ تَصْنَعُونَهُ، كَانَ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ قَامَ حَتَّى يَقُولَ الْقَائِلُ قَدْ نَسِيَ‏.‏ وَبَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ حَتَّى يَقُولَ الْقَائِلُ قَدْ نَسِيَ‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 821