Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 818

(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں ابو النعمان نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں حماد نے حدیث بیان کی از ایوب از ابی قلابہ کہ حضرت مالک بن الحویرث نے اپنے اصحاب سے کہا:

کیا میں تم کو رسول اللہ ﷺ کے نماز (کے طریقہ) کی خبر نہ دوں اور اس وقت کسی نماز کا وقت نہیں تھا، پھر انہوں نے قیام کیا، پھر رکوع کیا، پھر اللہ اکبر کہا، پھر اپنا سر اٹھایا، پھر تھوڑی دیر کھڑے رہے، پھر سجدہ کیا، پھر اپنا سر اٹھایا، تھوڑی دیر (بیٹھے) رہے، پھر انہوں نے ہمارے اس بوڑھے حضرت عمرو بن سلمہ رضی اللہ عنہ کی طرح نماز پڑھی۔ ایوب نے کہا: انہوں نے ایسا فعل کیا جیسے میں نے اوروں کو کرتے ہوئے نہیں دیکھا تھا، وہ تیسری اور چوتھی رکعت میں بیٹھتے تھے۔

حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ، قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلاَبَةَ، أَنَّ مَالِكَ بْنَ الْحُوَيْرِثِ، قَالَ لأَصْحَابِهِ أَلاَ أُنَبِّئُكُمْ صَلاَةَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ وَذَاكَ فِي غَيْرِ حِينِ صَلاَةٍ، فَقَامَ، ثُمَّ رَكَعَ فَكَبَّرَ ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ، فَقَامَ هُنَيَّةً، ثُمَّ سَجَدَ ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ هُنَيَّةً، فَصَلَّى صَلاَةَ عَمْرِو بْنِ سَلِمَةَ شَيْخِنَا هَذَا‏.‏ قَالَ أَيُّوبُ كَانَ يَفْعَلُ شَيْئًا لَمْ أَرَهُمْ يَفْعَلُونَهُ، كَانَ يَقْعُدُ فِي الثَّالِثَةِ وَالرَّابِعَةِ‏.‏ قَالَ فَأَتَيْنَا النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَأَقَمْنَا عِنْدَهُ فَقَالَ ‏ "‏ لَوْ رَجَعْتُمْ إِلَى أَهْلِيكُمْ صَلُّوا صَلاَةَ كَذَا فِي حِينِ كَذَا، صَلُّوا صَلاَةَ كَذَا فِي حِينِ كَذَا، فَإِذَا حَضَرَتِ الصَّلاَةُ فَلْيُؤَذِّنْ أَحَدُكُمْ وَلْيَؤُمَّكُمْ أَكْبَرُكُمْ ‏"‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 818