(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں مسدد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں یحییٰ نے حدیث بیان کی از سفیان‘ انہوں نے کہا: مجھے منصور نے حدیث بیان کی از مسلم از مسروق از حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا‘ انہوں نے بیان کیا کہ
نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے رکوع اور سجدہ میں اکثر یہ پڑھتے تھے: ”سبحانک اللہ ربنا وبحمدک اللھم اغفرلی“ آپ قرآن کے حکم پر عمل کرتے تھے۔
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ سُفْيَانَ، قَالَ حَدَّثَنِي مَنْصُورٌ، عَنْ مُسْلِمٍ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ أَنَّهَا قَالَتْ كَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يُكْثِرُ أَنْ يَقُولَ فِي رُكُوعِهِ وَسُجُودِهِ " سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ رَبَّنَا وَبِحَمْدِكَ، اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي " يَتَأَوَّلُ الْقُرْآنَ.
Reference: Sahih Al Bukhari 817