Sahih Al Bukhari 811

(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں آدم نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں اسرائیل نے حدیث بیان کی از ابی اسحاق از عبد اللہ بن یزید الخطمی، انہوں نے کہا: ہمیں حضرت البراء بن عازب نے حدیث بیان کی اور وہ جھوٹے نہیں ہیں، انہوں نے کہا:

ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھتے تھے، پس جب آپ ”سمع اللہ لمن حمدہ“ کہتے تو ہم میں سے کوئی شخص اپنی پیٹھ کو نہیں موڑتا تھا حتیٰ کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنی پیشانی کو زمین پر رکھ دیتے۔

حَدَّثَنَا آدَمُ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ الْخَطْمِيِّ، حَدَّثَنَا الْبَرَاءُ بْنُ عَازِبٍ ـ وَهْوَ غَيْرُ كَذُوبٍ ـ قَالَ كُنَّا نُصَلِّي خَلْفَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَإِذَا قَالَ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ‏.‏ لَمْ يَحْنِ أَحَدٌ مِنَّا ظَهْرَهُ حَتَّى يَضَعَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم جَبْهَتَهُ عَلَى الأَرْضِ‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 811