(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں قبیصہ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں سفیان نے حدیث بیان کی از عمرو بن دینار از طاؤس از حضرت ابن عباسؓ، وہ بیان کرتے ہیں کہ
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو سات اعضاء پر سجدہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور یہ کہ آپ بالوں کو موڑیں نہ کپڑے کو موڑیں (وہ سات اعضاء یہ ہیں:) پیشانی، دونوں ہاتھ، دونوں گھٹنے، دونوں پیر۔
حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ، قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أُمِرَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم أَنْ يَسْجُدَ عَلَى سَبْعَةِ أَعْضَاءٍ، وَلاَ يَكُفَّ شَعَرًا وَلاَ ثَوْبًا الْجَبْهَةِ وَالْيَدَيْنِ وَالرُّكْبَتَيْنِ وَالرِّجْلَيْنِ.
Reference: Sahih Al Bukhari 809