Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 803

(امام بخاری روایت کرتے ہیں): 'ہمیں ابوالیمان نے حدیث بیان کی' انہوں نے کہا: 'ہمیں شعیب نے حدیث بیان کی از الزہری' انہوں نے کہا: مجھے ابوبکر بن عبدالرحمن بن الحارث بن ہشام اور ابو سلمہ بن عبدالرحمن نے خبر دی کہ

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ ہر نماز میں تکبیر پڑھتے خواہ فرض نماز ہو یا غیر فرض ہو، رمضان ہو یا غیر رمضان ہو، پس جب وہ نماز میں کھڑے ہوتے تو تکبیر پڑھتے، پھر رکوع کے وقت تکبیر پڑھتے، پھر سجدہ سے پہلے کہتے: "سمع اللہ لمن حمدہ" پھر کہتے: "ربنا ولک الحمد" پھر سجدہ میں گرتے ہوئے اللہ اکبر کہتے، پھر سجدہ سے سر اٹھاتے ہوئے اللہ اکبر کہتے، پھر دو سجدوں کے بعد بیٹھ کر اٹھتے تو اللہ اکبر کہتے، اور ہر رکعت میں اسی طرح کرتے حتیٰ کہ نماز سے فارغ ہو جاتے، پھر نماز سے فارغ ہونے کے بعد وہ کہتے: اس ذات کی قسم جس کے قبضہ و قدرت میں میری جان ہے! میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کے مشابہ نماز تمہارے قریب کر رہا ہوں، بے شک ضرور یہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز تھی حتیٰ کہ آپ دنیا سے تشریف لے گئے۔

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ، قَالَ حَدَّثَنَا شُعَيْبٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ، وَأَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ، كَانَ يُكَبِّرُ فِي كُلِّ صَلاَةٍ مِنَ الْمَكْتُوبَةِ وَغَيْرِهَا فِي رَمَضَانَ وَغَيْرِهِ، فَيُكَبِّرُ حِينَ يَقُومُ، ثُمَّ يُكَبِّرُ حِينَ يَرْكَعُ، ثُمَّ يَقُولُ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ‏.‏ ثُمَّ يَقُولُ رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ‏.‏ قَبْلَ أَنْ يَسْجُدَ، ثُمَّ يَقُولُ اللَّهُ أَكْبَرُ‏.‏ حِينَ يَهْوِي سَاجِدًا، ثُمَّ يُكَبِّرُ حِينَ يَرْفَعُ رَأْسَهُ مِنَ السُّجُودِ، ثُمَّ يُكَبِّرُ حِينَ يَسْجُدُ، ثُمَّ يُكَبِّرُ حِينَ يَرْفَعُ رَأْسَهُ مِنَ السُّجُودِ، ثُمَّ يُكَبِّرُ حِينَ يَقُومُ مِنَ الْجُلُوسِ فِي الاِثْنَتَيْنِ، وَيَفْعَلُ ذَلِكَ فِي كُلِّ رَكْعَةٍ حَتَّى يَفْرُغَ مِنَ الصَّلاَةِ، ثُمَّ يَقُولُ حِينَ يَنْصَرِفُ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنِّي لأَقْرَبُكُمْ شَبَهًا بِصَلاَةِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِنْ كَانَتْ هَذِهِ لَصَلاَتَهُ حَتَّى فَارَقَ الدُّنْيَا‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 803