(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں سلیمان بن حرب نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں حماد بن زید نے حدیث بیان کی از ایوب از ابی قلابہ انہوں نے بیان کیا کہ
حضرت مالک بن الحویرث ہمیں دکھا رہے تھے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کس طرح تھی اور یہ نماز کا وقت نہیں تھا، سو وہ کھڑے ہوئے اور انہوں نے جم کر قیام کیا، پھر رکوع کیا، پس جم کر رکوع کیا، پھر رکوع سے سر اٹھایا اور سیدھے کھڑے ہو گئے حتیٰ کہ ہر جوڑ اپنی جگہ پر آ گیا، ابو قلابہ کہتے ہیں: پھر ہم کو اس بوڑھے ابی برید کی طرح نماز پڑھائی (اس سے حضرت عمرو بن سلمہ کی طرف اشارہ کیا) جب انہوں نے دوسرے سجدہ سے اپنا سر اٹھایا تو سیدھے ہو کر بیٹھ گئے، پھر کھڑے ہوئے۔
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلاَبَةَ، قَالَ كَانَ مَالِكُ بْنُ الْحُوَيْرِثِ يُرِينَا كَيْفَ كَانَ صَلاَةُ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَذَاكَ فِي غَيْرِ وَقْتِ صَلاَةٍ، فَقَامَ فَأَمْكَنَ الْقِيَامَ، ثُمَّ رَكَعَ فَأَمْكَنَ الرُّكُوعَ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ فَأَنْصَتَ هُنَيَّةً، قَالَ فَصَلَّى بِنَا صَلاَةَ شَيْخِنَا هَذَا أَبِي بُرَيْدٍ. وَكَانَ أَبُو بُرَيْدٍ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ السَّجْدَةِ الآخِرَةِ اسْتَوَى قَاعِدًا ثُمَّ نَهَضَ.
Reference: Sahih Al Bukhari 802