(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں ابو الولید نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی از ثابت، انہوں نے کہا:
حضرت انس رضی اللہ عنہ ہمارے لیے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کی صفت بیان کرتے تھے، آپ نماز پڑھتے تھے، پس جب آپ رکوع سے سر اٹھاتے تو اتنی دیر کھڑے رہتے حتیٰ کہ ہم کہتے: شاید آپ بھول گئے ہیں۔
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ، قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ ثَابِتٍ، قَالَ كَانَ أَنَسٌ يَنْعَتُ لَنَا صَلاَةَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَكَانَ يُصَلِّي وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ قَامَ حَتَّى نَقُولَ قَدْ نَسِيَ.
Reference: Sahih Al Bukhari 800