(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں عبداللہ بن مسلمہ نے حدیث بیان کی از امام مالک از نعیم بن عبداللہ المجمر از علی بن یحییٰ بن خلاد الزرقی از والد خود از رفاعہ بن رافع الزرقی، انہوں نے بیان کیا کہ
ہم ایک دن نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھ رہے تھے، جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے رکوع سے سر اٹھایا تو آپ نے فرمایا: ”سمع الله لمن حمده“ تو ایک شخص نے آپ کے پیچھے کہا: ”ربنا ولك الحمد حمدا كثيرا طيبا مباركا فيه“ جب آپ نماز پڑھ کر مڑے تو آپ نے پوچھا: یہ (کلمات) کون پڑھ رہا تھا؟ اس نے کہا: میں، آپ نے فرمایا: میں نے دیکھا تیس سے زیادہ فرشتے ان کلمات کی طرف سبقت کر رہے تھے کہ ان میں سے کون ان کلمات کو پہلے لکھتا ہے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ نُعَيْمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمُجْمِرِ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ يَحْيَى بْنِ خَلاَّدٍ الزُّرَقِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ رِفَاعَةَ بْنِ رَافِعٍ الزُّرَقِيِّ، قَالَ كُنَّا يَوْمًا نُصَلِّي وَرَاءَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَلَمَّا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرَّكْعَةِ قَالَ " سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ ". قَالَ رَجُلٌ وَرَاءَهُ رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ، حَمْدًا كَثِيرًا طَيِّبًا مُبَارَكًا فِيهِ، فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ " مَنِ الْمُتَكَلِّمُ ". قَالَ أَنَا. قَالَ " رَأَيْتُ بِضْعَةً وَثَلاَثِينَ مَلَكًا يَبْتَدِرُونَهَا، أَيُّهُمْ يَكْتُبُهَا أَوَّلُ ".
Reference: Sahih Al Bukhari 799