(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں معاذ بن فضالہ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں ہشام نے حدیث بیان کی از یحییٰ از ابی سلمہ از حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ، انہوں نے کہا:
میں ضرور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کے قریب نماز پڑھوں گا، پس حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ ظہر کی دوسری رکعت میں اور عشاء کی نماز میں اور صبح کی نماز میں ”سمع الله لمن حمده“ کے بعد دعائے قنوت پڑھتے تھے، اس میں مؤمنوں کے لیے دعائے خیر کرتے اور کفار پر لعنت کرتے۔
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ فَضَالَةَ، قَالَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ لأُقَرِّبَنَّ صَلاَةَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم. فَكَانَ أَبُو هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ يَقْنُتُ فِي الرَّكْعَةِ الآخِرَةِ مِنْ صَلاَةِ الظُّهْرِ وَصَلاَةِ الْعِشَاءِ، وَصَلاَةِ الصُّبْحِ، بَعْدَ مَا يَقُولُ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ. فَيَدْعُو لِلْمُؤْمِنِينَ وَيَلْعَنُ الْكُفَّارَ.
Reference: Sahih Al Bukhari 797