(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں مسدد نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: مجھے یحییٰ بن سعید نے خبر دی از عبید اللہ، انہوں نے کہا: ہمیں سعید مقبری نے حدیث بیان کی از والد خود از حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ وہ بیان کرتے ہیں کہ
نبی صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں داخل ہوئے، پھر ایک شخص مسجد میں داخل ہوا، پس اس نے نماز پڑھی، پھر وہ آیا اور اس نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے سلام کا جواب دیا، پھر فرمایا: واپس جاؤ! پس نماز پڑھو کیونکہ تم نے نماز نہیں پڑھی، پس اس نے نماز پڑھی، پھر آیا پس اس نے سلام کیا، پس آپ نے فرمایا: واپس جاؤ! پس نماز پڑھو کیونکہ تم نے نماز نہیں پڑھی، یہ مکالمہ تین بار ہوا، پھر اس شخص نے کہا: اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ بھیجا ہے! میں اس سے زیادہ اچھی نماز نہیں پڑھ سکتا، پس آپ مجھے نماز سکھائیے، آپ نے فرمایا: جب تم نماز کی طرف کھڑے ہو تو اللہ اکبر کہو، پھر تم آسانی سے جتنا قرآن پڑھ سکتے ہو پڑھو، پھر تم رکوع کرو حتیٰ کہ تم اطمینان سے رکوع کر لو، پھر رکوع سے سر اٹھا کر کھڑے ہو حتیٰ کہ اعتدال سے سیدھے کھڑے ہو جاؤ، پھر سجدہ کرو حتیٰ کہ اعتدال سے سجدہ کر لو، پھر سجدہ سے سر اٹھا کر اطمینان سے بیٹھ جاؤ، پھر (دوسرا) سجدہ کرو حتیٰ کہ اطمینان سے سجدہ کر لو، پھر اپنی پوری نماز اس طرح پڑھو۔
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، قَالَ أَخْبَرَنِي يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، قَالَ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ الْمَقْبُرِيُّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم دَخَلَ الْمَسْجِدَ فَدَخَلَ رَجُلٌ فَصَلَّى ثُمَّ جَاءَ فَسَلَّمَ عَلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَرَدَّ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم عَلَيْهِ السَّلاَمَ فَقَالَ " ارْجِعْ فَصَلِّ فَإِنَّكَ لَمْ تُصَلِّ " فَصَلَّى، ثُمَّ جَاءَ فَسَلَّمَ عَلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " ارْجِعْ فَصَلِّ فَإِنَّكَ لَمْ تُصَلِّ ". ثَلاَثًا. فَقَالَ وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ فَمَا أُحْسِنُ غَيْرَهُ فَعَلِّمْنِي. قَالَ " إِذَا قُمْتَ إِلَى الصَّلاَةِ فَكَبِّرْ، ثُمَّ اقْرَأْ مَا تَيَسَّرَ مَعَكَ مِنَ الْقُرْآنِ، ثُمَّ ارْكَعْ حَتَّى تَطْمَئِنَّ رَاكِعًا، ثُمَّ ارْفَعْ حَتَّى تَعْتَدِلَ قَائِمًا، ثُمَّ اسْجُدْ حَتَّى تَطْمَئِنَّ سَاجِدًا، ثُمَّ ارْفَعْ حَتَّى تَطْمَئِنَّ جَالِسًا، ثُمَّ اسْجُدْ حَتَّى تَطْمَئِنَّ سَاجِدًا، ثُمَّ افْعَلْ ذَلِكَ فِي صَلاَتِكَ كُلِّهَا ".
Reference: Sahih Al Bukhari 793