(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں ابو الولید نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی، از ابی یعفور، انہوں نے کہا: میں نے مصعب بن سعد سے سنا، وہ بیان کرتے ہیں کہ
میں نے اپنے والد کے پہلو میں نماز پڑھی، میں نے اپنی دونوں ہتھیلیاں جوڑ کر اپنی رانوں کے درمیان رکھیں تو مجھے میرے والد نے منع کیا اور بتایا کہ ہم پہلے اس طرح کرتے تھے، پھر ہم کو اس سے منع کر دیا گیا اور ہم کو یہ حکم دیا گیا کہ ہم اپنے ہاتھوں کو اپنے گھٹنوں پر رکھیں۔
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ، قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي يَعْفُورٍ، قَالَ سَمِعْتُ مُصْعَبَ بْنَ سَعْدٍ، يَقُولُ صَلَّيْتُ إِلَى جَنْبِ أَبِي فَطَبَّقْتُ بَيْنَ كَفَّىَّ ثُمَّ وَضَعْتُهُمَا بَيْنَ فَخِذَىَّ، فَنَهَانِي أَبِي وَقَالَ كُنَّا نَفْعَلُهُ فَنُهِينَا عَنْهُ، وَأُمِرْنَا أَنْ نَضَعَ أَيْدِيَنَا عَلَى الرُّكَبِ.
Reference: Sahih Al Bukhari 790