Sahih Al Bukhari 789

(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں یحییٰ بن بکیر نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں لیث نے حدیث بیان کی از عقیل از ابن شہاب، انہوں نے کہا: مجھے ابوبکر بن عبد الرحمن بن الحارث نے خبر دی کہ انہوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنا، وہ بیان کرتے ہیں کہ

جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کی طرف کھڑے ہوتے تو قیام کے وقت اللہ اکبر پڑھتے، جب رکوع کرتے تو اللہ اکبر پڑھتے، پھر جب رکوع سے پشت سیدھی کر کے کھڑے ہوتے تو ”سمع الله لمن حمده“ کہتے، پھر کھڑے ہوتے تو ”ربنا لك الحمد“ کہتے۔ عبداللہ نے کہا: ”ولك الحمد“ کہتے، پھر جب جھکتے تو اللہ اکبر کہتے، پھر جب (سجدہ سے) اپنا سر اٹھاتے تو اللہ اکبر کہتے، پھر جب (دوبارہ) سجدہ کرتے تو اللہ اکبر کہتے، پھر جب (سجدہ سے) سر اٹھاتے تو اللہ اکبر کہتے، پھر پوری نماز میں اسی طرح کرتے حتیٰ کہ اس کو ختم کر لیتے اور جب دو رکعت پڑھ کر بیٹھنے کے بعد کھڑے ہوتے تو اللہ اکبر پڑھتے۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ عُقَيْلٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِذَا قَامَ إِلَى الصَّلاَةِ يُكَبِّرُ حِينَ يَقُومُ، ثُمَّ يُكَبِّرُ حِينَ يَرْكَعُ، ثُمَّ يَقُولُ سَمِعَ اللَّهُ لَمِنْ حَمِدَهُ‏.‏ حِينَ يَرْفَعُ صُلْبَهُ مِنَ الرَّكْعَةِ، ثُمَّ يَقُولُ وَهُوَ قَائِمٌ رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ ـ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ ‏{‏بْنُ صَالِحٍ عَنِ اللَّيْثِ‏}‏ وَلَكَ الْحَمْدُ ـ ثُمَّ يُكَبِّرُ حِينَ يَهْوِي، ثُمَّ يُكَبِّرُ حِينَ يَرْفَعُ رَأْسَهُ، ثُمَّ يُكَبِّرُ حِينَ يَسْجُدُ، ثُمَّ يُكَبِّرُ حِينَ يَرْفَعُ رَأْسَهُ، ثُمَّ يَفْعَلُ ذَلِكَ فِي الصَّلاَةِ كُلِّهَا حَتَّى يَقْضِيَهَا، وَيُكَبِّرُ حِينَ يَقُومُ مِنَ الثِّنْتَيْنِ بَعْدَ الْجُلُوسِ‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 789