(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں موسیٰ بن اسماعیل نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں ہمام نے خبر دی از قتادہ از عکرمہ، انہوں نے بیان کیا کہ
میں نے مکہ میں ایک شیخ کے پیچھے نماز پڑھی، انہوں نے نماز میں بائیس بار تکبیر پڑھی، میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے کہا: یہ شخص احمق ہے، حضرت ابن عباس نے فرمایا: تمہاری ماں تمہیں روئے، یہ ابو القاسم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے۔
اور موسیٰ نے کہا: ہمیں ابان نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں قتادہ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں عکرمہ نے حدیث بیان کی۔
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، قَالَ أَخْبَرَنَا هَمَّامٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، قَالَ صَلَّيْتُ خَلْفَ شَيْخٍ بِمَكَّةَ فَكَبَّرَ ثِنْتَيْنِ وَعِشْرِينَ تَكْبِيرَةً، فَقُلْتُ لاِبْنِ عَبَّاسٍ إِنَّهُ أَحْمَقُ. فَقَالَ ثَكِلَتْكَ أُمُّكَ، سُنَّةُ أَبِي الْقَاسِمِ صلى الله عليه وسلم. وَقَالَ مُوسَى حَدَّثَنَا أَبَانُ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ.
Reference: Sahih Al Bukhari 788