Sahih Al Bukhari 787

(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں عمرو بن عوف نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں ہشیم نے حدیث بیان کی از ابی بشر از عکرمہ، انہوں نے بیان کیا کہ

میں نے ایک شخص کو مقام (مقامِ ابراہیم) کے پاس نماز پڑھتے ہوئے دیکھا وہ ہر بار جھکتے ہوئے اور اٹھتے ہوئے تکبیر پڑھتا تھا اور جب وہ کھڑا ہوتا اور جب نیچے جاتا، تو میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کو اس کی خبر دی تو انہوں نے کہا: تمہاری ماں مر جائے، کیا یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز نہیں ہے؟

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ، قَالَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، قَالَ رَأَيْتُ رَجُلاً عِنْدَ الْمَقَامِ يُكَبِّرُ فِي كُلِّ خَفْضٍ وَرَفْعٍ وَإِذَا قَامَ وَإِذَا وَضَعَ، فَأَخْبَرْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ أَوَلَيْسَ تِلْكَ صَلاَةَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم لاَ أُمَّ لَكَ‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 787