Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 786

(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں ابوالنعمان نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں حماد نے حدیث بیان کی از غیلان بن جریر از مطرف بن عبداللہ‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ

میں نے اور عمران بن حصین نے حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے پیچھے نماز پڑھی‘ وہ جب سجدہ کرتے تو اللہ اکبر پڑھتے اور جب سجدہ سے سر اٹھاتے تو اللہ اکبر پڑھتے اور جب دو رکعت کے بعد اٹھتے تو اللہ اکبر پڑھتے‘ جب انہوں نے نماز پوری کر لی تو حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نے میرا ہاتھ پکڑ کر کہا: انہوں نے مجھے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز یاد دلا دی‘ یا انہوں نے کہا: انہوں نے ہمیں سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز پڑھائی ہے۔

حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ، قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ غَيْلاَنَ بْنِ جَرِيرٍ، عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ صَلَّيْتُ خَلْفَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ـ رضى الله عنه ـ أَنَا وَعِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ،، فَكَانَ إِذَا سَجَدَ كَبَّرَ، وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ كَبَّرَ، وَإِذَا نَهَضَ مِنَ الرَّكْعَتَيْنِ كَبَّرَ، فَلَمَّا قَضَى الصَّلاَةَ أَخَذَ بِيَدِي عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ فَقَالَ قَدْ ذَكَّرَنِي هَذَا صَلاَةَ مُحَمَّدٍ صلى الله عليه وسلم‏.‏ أَوْ قَالَ لَقَدْ صَلَّى بِنَا صَلاَةَ مُحَمَّدٍ صلى الله عليه وسلم‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 786