Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 784

(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں اسحاق الواسطی نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں خالد نے حدیث بیان کی از الجریری از ابی العلاء از مطرف از حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ

انہوں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ نماز پڑھی‘ پھر انہوں نے کہا کہ اس شخص نے ہمیں وہ نماز یاد دلادی‘ جو ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ پڑھا کرتے تھے‘ پس انہوں نے ذکر کیا کہ آپ جب بھی اوپر اٹھتے یا نیچے جھکتے تو اللہ اکبر پڑھتے۔

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ الْوَاسِطِيُّ، قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ، عَنِ الْجُرَيْرِيِّ، عَنْ أَبِي الْعَلاَءِ، عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، قَالَ صَلَّى مَعَ عَلِيٍّ ـ رضى الله عنه ـ بِالْبَصْرَةِ فَقَالَ ذَكَّرَنَا هَذَا الرَّجُلُ صَلاَةً كُنَّا نُصَلِّيهَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم‏.‏ فَذَكَرَ أَنَّهُ كَانَ يُكَبِّرُ كُلَّمَا رَفَعَ وَكُلَّمَا وَضَعَ‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 784