(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں موسیٰ بن اسماعیل نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ھمام نے حدیث بیان کی از الاعلم اور وہ زیاد ہے از الحسن از ابی بکرہ‘
وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم تک گئے‘ اس وقت آپ رکوع میں تھے‘ انہوں نے صف میں پہنچنے سے پہلے رکوع کر لیا‘ پھر انہوں نے اس کا نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ذکر کیا تو آپ نے فرمایا: اللہ تمہاری حرص زیادہ کرے دوبارہ ایسا نہ کرنا۔
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، قَالَ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، عَنِ الأَعْلَمِ ـ وَهْوَ زِيَادٌ ـ عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ أَبِي بَكْرَةَ، أَنَّهُ انْتَهَى إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَهْوَ رَاكِعٌ، فَرَكَعَ قَبْلَ أَنْ يَصِلَ إِلَى الصَّفِّ، فَذَكَرَ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " زَادَكَ اللَّهُ حِرْصًا وَلاَ تَعُدْ ".
Reference: Sahih Al Bukhari 783