(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں عبداللہ بن مسلمہ نے حدیث بیان کی از امام مالک از سمی مولی ابی بکر از ابی صالح از ابوہریرہ‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
جب امام ”غیر المغضوب علیہم ولا الضالین“ کہے تو تم آمین کہو‘ پس جس کا قول فرشتوں کے قول کے موافق ہو گیا‘ اس کے پچھلے گناہ معاف کر دیئے جائیں گے۔
سمی کی متابعت محمد بن عمرو نے کی ہے از ابی سلمہ از حضرت ابی ہریرہ از نبی صلی اللہ علیہ وسلم‘ اور نعیم المجمر نے بھی سمی کی متابعت از حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی ہے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ سُمَىٍّ، مَوْلَى أَبِي بَكْرٍ عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِذَا قَالَ الإِمَامُ {غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلاَ الضَّالِّينَ} فَقُولُوا آمِينَ. فَإِنَّهُ مَنْ وَافَقَ قَوْلُهُ قَوْلَ الْمَلاَئِكَةِ غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ ". تَابَعَهُ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَنُعَيْمٌ الْمُجْمِرُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رضى الله عنه.
Reference: Sahih Al Bukhari 782