(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں عبداللہ بن یوسف نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں امام مالک نے خبر دی از ابن شہاب از سعید بن مسیب و ابی سلمہ بن عبدالرحمن‘ ان دونوں نے ان کو خبر دی از حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
جب امام آمین کہے تو تم آمین کہو‘ پس بے شک جس کی آمین فرشتوں کی آمین کے موافق ہوگئی‘ اس کے پچھلے گناہ معاف کر دیئے جائیں گے۔
اور ابن شہاب نے کہا: اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آمین کہتے تھے۔ یہ عنوان کے مطابق ظاہر ہے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو حکم دیا کہ جب امام آمین کہے تو وہ آمین کہیں۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، قَالَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ، وَأَبِي، سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّهُمَا أَخْبَرَاهُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِذَا أَمَّنَ الإِمَامُ فَأَمِّنُوا فَإِنَّهُ مَنْ وَافَقَ تَأْمِينُهُ تَأْمِينَ الْمَلاَئِكَةِ غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ ". وَقَالَ ابْنُ شِهَابٍ وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " آمِينَ ".
Reference: Sahih Al Bukhari 780