Sahih Al Bukhari 77

(امام بخاری روایت کرتے ہیں کہ) ہمیں محمد بن یوسف نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں ابومسہر نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: مجھے محمد بن حرب نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: مجھے الزبیدی نے حدیث بیان کی از الزہری از حضرت محمود بن الربیع رضی اللہ عنہ وہ کہتے ہیں

کہ مجھے یاد ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے چہرے پر ڈول کے پانی سے کلی کی تھی، اس وقت میں پانچ سال کا تھا۔

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُسْهِرٍ قَالَ: حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنِي الزُّبَيْدِيُّ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ الرَّبِيعِ قَالَ

عَقَلْتُ مِنَ النَّبِيِّ ﷺ مَجَّةً مَجَّهَا فِي وَجْهِي، وَأَنَا ابْنُ خَمْسِ سِنِينَ مِنْ دَلْوٍ.

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 77