(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں آدم نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی از عمرو بن مرہ‘ انہوں نے کہا: میں نے ابو وائل سے سنا‘ انہوں نے کہا:
ایک شخص حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آیا‘ اس نے کہا: میں نے آج مفصل (سورہ محمد سے آخر قرآن تک کی کوئی سورت) کو ایک رات میں پڑھا‘ حضرت ابن مسعود نے کہا: تم نے اس کو شعر کی طرح جلدی جلدی پڑھا ہوگا‘ میں ان سورتوں کی نظائر کو جانتا ہوں جن کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم ملا کر پڑھتے تھے‘ پھر انہوں نے مفصل سے بیس سورتیں پڑھیں‘ ہر رکعت میں دو سورتیں۔
حَدَّثَنَا آدَمُ، قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، قَالَ سَمِعْتُ أَبَا وَائِلٍ، قَالَ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى ابْنِ مَسْعُودٍ فَقَالَ قَرَأْتُ الْمُفَصَّلَ اللَّيْلَةَ فِي رَكْعَةٍ. فَقَالَ هَذًّا كَهَذِّ الشِّعْرِ لَقَدْ عَرَفْتُ النَّظَائِرَ الَّتِي كَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يَقْرِنُ بَيْنَهُنَّ فَذَكَرَ عِشْرِينَ سُورَةً مِنَ الْمُفَصَّلِ سُورَتَيْنِ فِي كُلِّ رَكْعَةٍ.
Reference: Sahih Al Bukhari 775