(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں مسدد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں اسماعیل نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ایوب نے حدیث بیان کی از عکرمہ از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان رکعات میں قرآن پڑھا جن میں آپ کو حکم دیا گیا تھا اور ان رکعات میں سکوت کیا جن میں آپ کو حکم دیا گیا تھا۔ ”اور آپ کا رب بھولنے والا نہیں ہے“ (مریم: ۶۴) اور ”تحقیق یہ ہے کہ تمہارے لیے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) میں عمدہ نمونہ ہے“ (الاحزاب: ۲۱)۔
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، قَالَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، قَالَ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ قَرَأَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فِيمَا أُمِرَ، وَسَكَتَ فِيمَا أُمِرَ {وَمَا كَانَ رَبُّكَ نَسِيًّا} {لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ}.
Reference: Sahih Al Bukhari 774