Sahih Al Bukhari 772

(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں مسدد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے بیان کیا کہ ہمیں اسماعیل بن ابراہیم نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں جریج نے خبر دی‘ انہوں نے کہا: مجھے عطاء نے خبر دی‘ انہوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنا‘ وہ بیان کرتے تھے:

ہر وہ نماز جس میں قرآن پڑھا جاتا ہے‘ پس جس نماز میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں قرآن سنایا‘ ہم اس میں تم کو قرآن سناتے ہیں اور جس نماز میں آپ نے ہمارے سامنے آہستہ قرآن پڑھا‘ ہم اس نماز میں تمہارے سامنے آہستہ قرآن پڑھتے ہیں اور اگر تم (نماز میں) سورہ فاتحہ سے زیادہ قراءت نہ کرو تو تمہارے لیے کافی ہے! اور اگر تم اس سے زیادہ قراءت کرو تو یہ زیادہ اچھا ہے۔

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، قَالَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، قَالَ أَخْبَرَنِي عَطَاءٌ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ يَقُولُ فِي كُلِّ صَلاَةٍ يُقْرَأُ، فَمَا أَسْمَعَنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَسْمَعْنَاكُمْ، وَمَا أَخْفَى عَنَّا أَخْفَيْنَا عَنْكُمْ، وَإِنْ لَمْ تَزِدْ عَلَى أُمِّ الْقُرْآنِ أَجْزَأَتْ، وَإِنْ زِدْتَ فَهُوَ خَيْرٌ‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 772