Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 769

(امام بخاری روایت کرتے ہیں): پس ہمیں خلاد بن یحییٰ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں مسعر نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عدی بن ثابت نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے حضرت البراء رضی اللہ عنہ سے سنا‘ انہوں نے کہا:

میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز عشاء میں یہ آیت پڑھتے ہوئے سنا ہے: انجیر اور زیتون کی قسم (التین: ۱) اور میں نے آپ سے زیادہ حسین آواز یا حسین قراءت اور کسی سے نہیں سنی۔

حَدَّثَنَا خَلاَّدُ بْنُ يَحْيَى، قَالَ حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ، قَالَ حَدَّثَنَا عَدِيُّ بْنُ ثَابِتٍ، سَمِعَ الْبَرَاءَ، رضى الله عنه قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَقْرَأُ ‏{‏وَالتِّينِ وَالزَّيْتُونِ‏}‏ فِي الْعِشَاءِ، وَمَا سَمِعْتُ أَحَدًا أَحْسَنَ صَوْتًا مِنْهُ أَوْ قِرَاءَةً‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 769