Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 768

(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں مسدد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں یزید بن زریع نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں التیمی نے حدیث بیان کی از بکر از ابی رافع‘ انہوں نے کہا کہ

میں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ عشاء کی نماز پڑھی‘ تو انہوں نے یہ آیت پڑھی: جب آسمان کو شق کر دیا جائے گا (الانشقاق: ۱) پھر انہوں نے سجدہ کیا‘ میں نے کہا: یہ کیسا سجدہ ہے؟ انہوں نے کہا: میں نے ابو القاسم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اس آیت پر سجدہ کیا‘ پس میں ہمیشہ اس آیت پر سجدہ کرتا رہوں گا حتیٰ کہ میں آپ سے ملاقات کر لوں۔

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، قَالَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، قَالَ حَدَّثَنِي التَّيْمِيُّ، عَنْ بَكْرٍ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ، قَالَ صَلَّيْتُ مَعَ أَبِي هُرَيْرَةَ الْعَتَمَةَ فَقَرَأَ ‏{‏إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ‏}‏ فَسَجَدَ فَقُلْتُ مَا هَذِهِ قَالَ سَجَدْتُ بِهَا خَلْفَ أَبِي الْقَاسِمِ صلى الله عليه وسلم فَلاَ أَزَالُ أَسْجُدُ بِهَا حَتَّى أَلْقَاهُ‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 768