Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 766

(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں ابوالنعمان نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں معتمر نے حدیث بیان کی از والد خود از بکر از ابورافع‘ انہوں نے بیان کیا کہ

میں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ عشاء کی نماز پڑھی تو انہوں نے یہ آیت پڑھی: جب آسمان کو شق کر دیا جائے گا (الانشقاق: ۱) پس انہوں نے سجدہ کیا‘ میں نے اس کی وجہ پوچھی تو انہوں نے کہا: میں نے ابو القاسم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے اس آیت پر سجدہ کیا ہے تو میں ہمیشہ اس آیت پر سجدہ کرتا رہوں گا‘ حتیٰ کہ آپ سے ملاقات کروں۔

حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ، قَالَ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ بَكْرٍ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ، قَالَ صَلَّيْتُ مَعَ أَبِي هُرَيْرَةَ الْعَتَمَةَ فَقَرَأَ ‏{‏إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ‏}‏ فَسَجَدَ فَقُلْتُ لَهُ قَالَ سَجَدْتُ خَلْفَ أَبِي الْقَاسِمِ صلى الله عليه وسلم فَلاَ أَزَالُ أَسْجُدُ بِهَا حَتَّى أَلْقَاهُ‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 766