(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں ابوعاصم نے حدیث بیان کی از ابن جریج از ابن ابی ملیکہ از عروہ بن الزبیر از مروان بن الحکم‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ
مجھ سے حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے کہا: کیا وجہ ہے کہ آپ مغرب میں قصار مفصل (چھوٹی چھوٹی سورتیں) پڑھتے ہیں‘ حالانکہ میں نے سنا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم بڑی سے بڑی سورتیں بھی (نماز مغرب میں) پڑھتے تھے۔
حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ مَرْوَانَ بْنِ الْحَكَمِ، قَالَ قَالَ لِي زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ مَا لَكَ تَقْرَأُ فِي الْمَغْرِبِ بِقِصَارٍ، وَقَدْ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَقْرَأُ بِطُولِ الطُّولَيَيْنِ
Reference: Sahih Al Bukhari 764