(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں محمد بن یوسف نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں سفیان نے حدیث بیان کی از الاعمش از عمارہ بن عمیر از ابی معمر‘ انہوں نے کہا: میں نے حضرت خباب بن ارت رضی اللہ عنہ سے پوچھا: کیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم ظہر اور عصر میں قرآن پڑھتے تھے؟ انہوں نے کہا: ہاں! میں نے پوچھا: آپ کو کس طرح معلوم ہوتا تھا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم قرآن پڑھ رہے ہیں؟ انہوں نے کہا: آپ کی داڑھی کے ہلنے سے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ، قَالَ قُلْتُ لِخَبَّابِ بْنِ الأَرَتِّ أَكَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يَقْرَأُ فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ قَالَ نَعَمْ. قَالَ قُلْتُ بِأَىِّ شَىْءٍ كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ قِرَاءَتَهُ قَالَ بِاضْطِرَابِ لِحْيَتِهِ.
Reference: Sahih Al Bukhari 761