(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں عمر بن حفص نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں میرے والد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں الاعمش نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: مجھے عمارہ نے حدیث بیان کی از ابی معمر‘ انہوں نے کہا:
ہم نے حضرت خباب رضی اللہ عنہ سے سوال کیا: کیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم ظہر اور عصر میں قرآن پڑھتے تھے؟ انہوں نے کہا: جی ہاں! ہم نے کہا: آپ اس کو کیسے پہچانتے تھے؟ انہوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی داڑھی ہلنے کی وجہ سے۔
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ، قَالَ حَدَّثَنَا أَبِي قَالَ، حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ، حَدَّثَنِي عُمَارَةُ، عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ، قَالَ سَأَلْنَا خَبَّابًا أَكَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يَقْرَأُ فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ قَالَ نَعَمْ. قُلْنَا بِأَىِّ شَىْءٍ كُنْتُمْ تَعْرِفُونَ قَالَ بِاضْطِرَابِ لِحْيَتِهِ.
Reference: Sahih Al Bukhari 760