(امام بخاری روایت کرتے ہیں کہ) ہمیں ابومعمر نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں عبد الوارث نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں خالد نے حدیث بیان کی از عکرمہ از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما، انہوں نے کہا:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے سینہ سے لگایا اور آپ نے دعا کی: اے اللہ! اس کو کتاب کا علم سکھا۔
حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدٌ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ
ضَمَّنِي رَسُولُ اللهِ ﷺ وَقَالَ: اللَّهُمَّ عَلِّمْهُ الْكِتَابَ.
Reference: Sahih Al Bukhari 75