(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں ابوالنعمان نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابوعوانہ نے حدیث بیان کی از عبدالملک بن عمیر از حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت سعد رضی اللہ عنہ نے کہا:
میں اہل کوفہ کو اس طرح نماز پڑھاتا ہوں جس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ظہر یا عصر کی نماز پڑھاتے تھے‘ میں اس میں کوئی کمی نہیں کرتا‘ میں پہلی دو رکعت میں طویل قیام کرتا ہوں اور بعد کی دو رکعت میں تخفیف کرتا ہوں۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: تمہارے متعلق یہی گمان ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، قَالَ قَالَ سَعْدٌ كُنْتُ أُصَلِّي بِهِمْ صَلاَةَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم صَلاَتَىِ الْعَشِيِّ لاَ أَخْرِمُ عَنْهَا، أَرْكُدُ فِي الأُولَيَيْنِ وَأَحْذِفُ فِي الأُخْرَيَيْنِ. فَقَالَ عُمَرُ ـ رضى الله عنه ـ ذَلِكَ الظَّنُّ بِكَ.
Reference: Sahih Al Bukhari 758