(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں محمد بن بشار نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں یحییٰ نے حدیث بیان کی از عبید اللہ‘ انہوں نے کہا: مجھے سعید بن ابی سعید نے حدیث بیان کی از والد خود از حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں داخل ہوئے‘ پھر ایک شخص داخل ہوا‘ پس اس نے نماز پڑھی‘ پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا‘ پس آپ نے سلام کا جواب دیا اور فرمایا: لوٹ جاؤ‘ پھر نماز پڑھو کیونکہ تم نے نماز نہیں پڑھی‘ سو وہ لوٹ گیا‘ پھر اس نے اس طرح نماز پڑھی جس طرح پہلے نماز پڑھی تھی‘ پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا‘ آپ نے فرمایا: لوٹ جاؤ‘ پس نماز پڑھو کیونکہ تم نے نماز نہیں پڑھی‘ یہ تین مرتبہ ہوا‘ پھر اس شخص نے کہا: اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق دے کر بھیجا ہے! میں اس سے بہتر طریقہ سے نماز نہیں پڑھ سکتا‘ سو آپ مجھے تعلیم دیجئے‘ پس آپ نے فرمایا: جب تم نماز کی طرف کھڑے ہو‘ پس اللہ اکبر کہو‘ پھر تم جتنا قرآن آسانی کے ساتھ پڑھ سکتے ہو اتنا قرآن پڑھو‘ پھر تم رکوع کرو حتیٰ کہ تم اطمینان سے رکوع کرو‘ پھر تم رکوع سے سر اٹھاؤ حتیٰ کہ تم سیدھے کھڑے ہو جاؤ‘ پھر تم سجدہ کرو حتیٰ کہ تم اطمینان سے سجدہ کرو‘ پھر تم سجدہ سے سر اٹھاؤ حتیٰ کہ تم اطمینان سے بیٹھ جاؤ اور اپنی پوری نماز میں اسی طرح کرو۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، قَالَ حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ أَبِي سَعِيدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم دَخَلَ الْمَسْجِدَ، فَدَخَلَ رَجُلٌ فَصَلَّى فَسَلَّمَ عَلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَرَدَّ وَقَالَ " ارْجِعْ فَصَلِّ، فَإِنَّكَ لَمْ تُصَلِّ ". فَرَجَعَ يُصَلِّي كَمَا صَلَّى ثُمَّ جَاءَ فَسَلَّمَ عَلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " ارْجِعْ فَصَلِّ فَإِنَّكَ لَمْ تُصَلِّ " ثَلاَثًا. فَقَالَ وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ مَا أُحْسِنُ غَيْرَهُ فَعَلِّمْنِي. فَقَالَ " إِذَا قُمْتَ إِلَى الصَّلاَةِ فَكَبِّرْ، ثُمَّ اقْرَأْ مَا تَيَسَّرَ مَعَكَ مِنَ الْقُرْآنِ، ثُمَّ ارْكَعْ حَتَّى تَطْمَئِنَّ رَاكِعًا، ثُمَّ ارْفَعْ حَتَّى تَعْتَدِلَ قَائِمًا، ثُمَّ اسْجُدْ حَتَّى تَطْمَئِنَّ سَاجِدًا، ثُمَّ ارْفَعْ حَتَّى تَطْمَئِنَّ جَالِسًا، وَافْعَلْ ذَلِكَ فِي صَلاَتِكَ كُلِّهَا ".
Reference: Sahih Al Bukhari 757