Sahih Al Bukhari 754

(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں یحییٰ بن بکیر نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں لیث بن سعد نے حدیث بیان کی از عقیل از ابن شہاب‘ انہوں نے بیان کیا کہ مجھے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے خبر دی‘ انہوں نے بیان کیا کہ

مسلمان فجر کی نماز پڑھ رہے تھے‘ تو اچانک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے حجرے سے پردہ اٹھایا اور صحابہ کی طرف دیکھا وہ صفیں باندھے ہوئے تھے‘ سو آپ ہنستے ہوئے مسکرائے اور حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ اپنی ایڑیوں پر پیچھے ہوئے تا کہ وہ صف سے مل جائیں‘ انہوں نے یہ گمان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم حجرہ سے نکلنے کا ارادہ کر رہے ہیں اور صحابہ نے یہ ارادہ کیا کہ وہ (خوشی کے غلبہ سے) نماز توڑ دیں گے‘ آپ نے ان کی طرف اشارہ کیا کہ تم نماز پوری کرو‘ پس آپ نے پردہ گرا دیا اور اس دن کے آخر میں آپ وصال فرما گئے۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، قَالَ حَدَّثَنَا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ عُقَيْلٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، قَالَ أَخْبَرَنِي أَنَسٌ، قَالَ بَيْنَمَا الْمُسْلِمُونَ فِي صَلاَةِ الْفَجْرِ لَمْ يَفْجَأْهُمْ إِلاَّ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كَشَفَ سِتْرَ حُجْرَةِ عَائِشَةَ فَنَظَرَ إِلَيْهِمْ وَهُمْ صُفُوفٌ، فَتَبَسَّمَ يَضْحَكُ، وَنَكَصَ أَبُو بَكْرٍ رضى الله عنه عَلَى عَقِبَيْهِ لِيَصِلَ لَهُ الصَّفَّ فَظَنَّ أَنَّهُ يُرِيدُ الْخُرُوجَ، وَهَمَّ الْمُسْلِمُونَ أَنْ يَفْتَتِنُوا فِي صَلاَتِهِمْ، فَأَشَارَ إِلَيْهِمْ أَتِمُّوا صَلاَتَكُمْ، فَأَرْخَى السِّتْرَ، وَتُوُفِّيَ مِنْ آخِرِ ذَلِكَ الْيَوْمِ‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 754