Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 753

(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں قتیبہ بن سعید نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں لیث نے حدیث بیان کی از نافع از حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما وہ بیان کرتے ہیں کہ

نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد کے قبلہ کی جانب بلغم پڑا ہوا دیکھا‘ اس وقت آپ لوگوں کے سامنے نماز پڑھ رہے تھے‘ پس آپ نے اس کو کھرچا‘ پھر آپ نے لوگوں کی طرف مڑ کر فرمایا: جب تم میں سے کوئی شخص نماز میں ہو تو اس کے چہرے کے سامنے اللہ تعالیٰ ہوتا ہے‘ پس تم میں سے کوئی شخص نماز میں اپنے چہرے کے سامنے نہ تھوکے۔

اور اس حدیث کو موسیٰ بن عقبہ اور ابن ابی رواد نے نافع سے روایت کیا ہے۔

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ حَدَّثَنَا لَيْثٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّهُ قَالَ رَأَى النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم نُخَامَةً فِي قِبْلَةِ الْمَسْجِدِ، وَهْوَ يُصَلِّي بَيْنَ يَدَىِ النَّاسِ، فَحَتَّهَا ثُمَّ قَالَ حِينَ انْصَرَفَ ‏ "‏ إِنَّ أَحَدَكُمْ إِذَا كَانَ فِي الصَّلاَةِ فَإِنَّ اللَّهَ قِبَلَ وَجْهِهِ، فَلاَ يَتَنَخَّمَنَّ أَحَدٌ قِبَلَ وَجْهِهِ فِي الصَّلاَةِ ‏"‏‏.‏ رَوَاهُ مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ وَابْنُ أَبِي رَوَّادٍ عَنْ نَافِعٍ‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 753