(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں قتیبہ بن سعید نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں سفیان نے حدیث بیان کی از الزہری از عروہ از حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک نقش و نگار والی چادر میں نماز پڑھی‘ پھر آپ نے فرمایا: اس چادر کے نقش و نگار نے مجھے اپنی طرف مشغول کر دیا‘ اس کو ابو جہم کے پاس لے جاؤ اور مجھ کو سادہ چادر لا دو۔
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم صَلَّى فِي خَمِيصَةٍ لَهَا أَعْلاَمٌ فَقَالَ " شَغَلَتْنِي أَعْلاَمُ هَذِهِ، اذْهَبُوا بِهَا إِلَى أَبِي جَهْمٍ وَأْتُونِي بِأَنْبِجَانِيَّةٍ ".
Reference: Sahih Al Bukhari 752