Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 751

(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں مسدد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابو الاحوص نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں اشعث بن سلیم نے حدیث بیان کی از والد خود از مسروق از حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا وہ بیان کرتی ہیں:

میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نماز میں التفات کرنے کے متعلق سوال کیا؟ آپ نے فرمایا: یہ بندہ کی نماز کا ایک حصہ اچک لینا ہے جو شیطان اچک لیتا ہے۔

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ، قَالَ حَدَّثَنَا أَشْعَثُ بْنُ سُلَيْمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَنْ الاِلْتِفَاتِ فِي الصَّلاَةِ فَقَالَ ‏ "‏ هُوَ اخْتِلاَسٌ يَخْتَلِسُهُ الشَّيْطَانُ مِنْ صَلاَةِ الْعَبْدِ ‏"‏‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 751